خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں منگل تک شدید بارشوں سے متعلق انتباہ جاری

0
8
rain
rain

خیبرپختونخوا کے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے صوبے کے مختلف حصوں میں منگل تک شدید بارشوں سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے

۔ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کی جانب سے اس حوالے سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو کسی بھی مالی وجانی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے ایک خط جاری کیا گیا ہے۔

سیاحوں کو بھی اس عرصے کے دوران پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔لوگوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ساتھ اس کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here