صوبے کے 15 اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر آپریشنز جاری ہیں۔

0
11
صوبےکےاضلاعمیںٹڈیدلکےخاتمےکیلئےجنگیبنیادوںپرآپریشنزجاریہی
صوبے کے 15 اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر آپریشنز جاری ہی

وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ جنوبی اضلاع سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر آپریشنز جاری ہیں۔

سول سیکرٹریٹ اطلاع سیل میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ محکمہ زراعت،پی ڈی ایم اے، پاک آرمی اور ضلعی انتطامیہ پر مشتمل ٹیمیں ٹڈی دل کی سرولنس اور کنٹرول آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ‏80 ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں۔

سات جون تک 46441.5 ایکڑ اراضی پر اسپرے مکمل ہو گیا ہے جبکہ3812418 ایکڑ اراضی کی سروے بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کرک، ہنگو، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، اورکزئی، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، خیبر، باجوڑ، پشاور اور ضلع نوشہرہ میں انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری ہے


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here