ضلعی انتظامیہ سوات کی طرف سے فوری طور پر 11 یونین کونسلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

0
10

ضلعی انتظامیہ سوات کی طرف سے فوری طور پر 11 یونین کونسلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سوات نے فوری طور پر 11 یونین کونسلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کی ہے

ڈپٹی کمشنر سوات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مذکورہ یونین کونسلوں میں لاک ڈاؤن سے متعلقہ ایس او پیز پر پوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

ضلع سوات کے 11 یونین کونسلوں میں کورونا وباء سے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وزیر اعظم کی ہدایت پر فوری لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا ان یونین کونسلوں میں خریڑئی، گوالیرئی، اوڈیگرام، رنگ محلہ، لنڈی کس، قمبر، سیدوشریف، بریکوٹ غربی، کوٹہ شرقی، کوزہ بانڈئی اور مدین شامل ہیں۔

جہاں مجموعی طور پر 489 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ڈپٹی کمشنر سوات نے ان علاقوں میں حکومتی احکامات کے مطابق تمام غیر ضروری دکانیں، مارکیٹس، عوامی اجتماعات، عام لوگوں کی آمدورفت سمیت مساجد سے متعلق ایس او پیز اور تمام نافذ العمل قوانین کی فوری عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کئے ہیں جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ یہ وباء پھیلنے سے روکا جاسکے بصورت دیگر حکومت کو مزید سمارٹ لاک ڈاؤن اور سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گی۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here