پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی اوپی ڈی کھولنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے

0
7
OPD LRH
OPD LRH

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی اوپی ڈی کھولنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے

خیبرپختونخوا کے سب سےبڑے سرکاری ہسپتال کی اوپی ڈی کھولنے کے لیے چیرمین بی او جی کی جانب سے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان کو ٹاسک دیاگیا ہے,اس حوالے سے ہسپتال کے تمام شعبوں سے سفارشات طلب کیے ۔

ہسپتال ترجمان عاصم کا کہنا ہے کہ ممکنہ طوراگلے ہفتے سے او پی ڈی بحال کرینگے۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق پہلےمرحلے میں انتہائی ضروری شعبوں کو شروع کیاجائےگا اور کوروناسےمتعلق مریضوں کی سکریننگ کھلی فضاءمیں ہوگی۔

اوپی ڈی میں محدود تعداد میں مریضوں کا چیک اپ ہوگا اور کورونا علامات نہ ہونے کی صورت میں اوپی ڈی میں داخلے کی اجازت ہوگی،
واضع رہے کہ کورونا وبای کی وجہ سے ہسپتالوں کی اوپی ڈیزبندش کےباعث مریضوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here