Home Pakistan Khyber Pakhtunkhwa خیبر پختون خواہ کا سالانہ 2020 -21 کا بجٹ 19 جون کو...

خیبر پختون خواہ کا سالانہ 2020 -21 کا بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا۔۔

0
27

خیبر پختون خواہ کا سالانہ 2020 -21 کا بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا۔۔

خیبر پختون خواہ کا سالانہ- 2020 -21 کا بجٹ 19 جون کو سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تیمور سلیم جھگڑا بجٹ پیش کریں گے کرونا وائرس کےغیر معمولی حالات کے پیش نظر بجٹ سیشن کو 28 جون تک محدود کردیا گیا.

اجلاس کے لیے تمام ممبران کو ایس او پیز جاری کر دی گئ ہیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اجلاس سے ایک ہفتہ قبل تمام ممبران کے ٹیسٹ ہونگے ایوان میں سوشل ڈسٹنسگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

تمام ممبران ماسک پہن کر اسمبلی میں آئیں گے جب کہ اجلاس کے دوران مہمانوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔


خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اگلے مالی سال بجٹ میں صوبے کی پوری آبادی کو صحت انصاف کارڈ دینگے-

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئےخصوصی رقم مختص کی جائے گی، آئندہ بجٹ میں صحت کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کرینگے، دستیاب تمام فنڈز استعمال کیے ہیں بجٹ لیپس نہیں ہوا۔

 

 

آئندہ بجٹ میں سروس ڈیلوری پر زیادہ توجہ دی جائے گی،اگلے مالی سال بجٹ میں صوبے کی پوری آبادی کو صحت انصاف کارڈ دینگے

 

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Facebook