شانگلہ میں صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی کی ہدایت پر رانیال پل کی مرمت کا کام مکمل کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

0
13
Shangla
Shangla

شانگلہ میں صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی کی ہدایت پر رانیال پل کی مرمت کا کام مکمل کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

یہ پل گزشتہ دنوں ٹوٹ گیا تھا اور ایک ڈاٹسن پل سے نالے میں گر گئ تھی جس کے بعد پر ٹریفک معطل ہوگئی تھی ۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو پل کی فوری مرمت اور ٹریفک بحالی کی ہدایت کی جس پر محکمہ مواصلات و تعمیرات نے دن رات  کام کرکے پل کی مرمت مکمل کی اور اڑتالیس گھنٹوں میں ٹریفک بھی بحال کر دی۔۔

صوبائی وزیر نے  کوڑمنگ پل کا بھی دورہ کیا جو جگہ جگہ سے ٹوٹ رہا ہے اور کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتا ہے شوکت یوسفزئ  نے ضلعی انتظامیہ کو کوڑ منگ پل کی بھی فوری مرمت کی ہدایت کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here