بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

0
133

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہادتوں کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کی سخت مذمت کی گئی۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 10 زخمی ہوئے۔ بھارت مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ 2018 میں ایک ہزار 50 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح بھارتی فوج نے ایک بار پھر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 بچے اور خاتون شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.