تنقید کی پروا نہیں، کشمیرایشو آج کشمیر کمیٹی ہی کی وجہ سے برقرار ہے: مولانا فضل الرحمان

0
76

لاہور: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو بھارتی بربریت کے خلاف پرزوراحتجاج کرنا چاہیے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز ملک بھر میں بھارتی ظلم وستم پراحتجاج ہوگا، امریکا، اسرائیل اورانڈیا مردہ باد کا نعرہ لگے گا، بھیڑ کے لبادے میں چھے لوگوں کو احتجاج پرتکلیف ہوگی، میں‌ جانتا ہوں‌ کہ پاکستان میں کون امریکا، اسرائیل کا خیرخواہ ہے.

نائن الیون کے بعد کشمیر کا لفظ ہماری زبانوں سے مٹ گیا تھا، ہمارے ہوائی اڈے امریکا کے حوالے کر دیے گیا اور ملک کی عزت اور وقار کو بیچ دیا گیا

مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد کشمیر کا لفظ ہی ہماری زبانوں سے مٹ گیا تھا، ہمارے ملکی ہوائی اڈے، فضاؤں کو امریکا کے حوالے کر دیا گیا، نائن الیون کے بعد ملک کی عزت اور وقار کو بیچ دیا تھا، مشرف نے یہ بھی کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو سائیڈ لائن کیا جا سکتا ہے.

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2008 کے بعد کشمیر کمیٹی میرے حوالے کی گئی، کمیٹی کی سربراہی ملنے کے بعد ہر فورم پر کشمیرکی بات کی جارہی تھی، آج وزیراعظم کہیں جاتے ہیں، تو کشمیر کی بات ہوتی ہے، وزیر خارجہ کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہیں، یہ کشمیر کے حوالے اس کشمیر کمیٹی کا ہی کردار ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں صرف چیئرمین کشمیر کمیٹی پرتنقید ہوتی ہے، مجھے تنقید کی پروا نہیں، مسلسل جدوجہد کرنے پر یقین ہے. اگر کشمیر ایشو برقرارہے، تو یہ کشمیر کمیٹی کی کامیابی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا کیا حل ہے، ہم نے بھارت سے بھی کہا ہے کہ کشمیر کے فوجی حل سے باہر نکلے، بھارتی عوام حکومت پردباؤ ڈالیں تنازعے کے فوجی حل سے باز رہے.

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کیا اسی لئے ہے کہ تنقید ہو تو اسی پر ہو، مجھ پرہزار تنقید کریں، لیکن کشمیر پرجو یکجہتی ہے اس کااحترام کریں، سیاسی فریق بن کر کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحیح پیرائے میں مسئلہ کشمیر کی اشاعت کی ضرورت ہے، کہا جاتا ہے کہ کشمیر کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوتا، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوتا اس پرسوال نہیں اٹھتا، ہم معاملات کو سمیٹنا چاہتے ہیں، بکھیرنا نہیں چاہتے.


الیکشن وقت پر ہونے کے بارے میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں: مولانا فضل الرحمان


The post تنقید کی پروا نہیں، کشمیرایشو آج کشمیر کمیٹی ہی کی وجہ سے برقرار ہے: مولانا فضل الرحمان appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.