کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

0
474

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے پلے آف سنسنی خیز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل ٹیمیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی یوب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

شہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ امید ہے پلے آف سنسنی خیزہوں گے، ہوم کراؤڈ ،ہوم گراؤنڈز اور شاندارکرکٹ پی ایس ایل تھری کو مزید پُر لطف اوردلچسپ بنائیں گے، عوام جائیں اور میچز انجوائے کریں۔

دوسری جانب پلے آف میچز کیلئے لاہور کی شاہراہیں پھولوں سے سج گئیں، غیر ملکی کرکٹرز کو خوش آمدید کہنے کیلئے بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی کےبھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف میں شرکت کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایلی مینیٹر آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ شام7 بجے شروع ہوگا۔


مزید پڑھیں : پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی


میچ کیلئے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے، پولیس، ڈولفن، پیرو سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے 18 ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔

ہارنے والی ٹیم باہر ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم بدھ کو لاہور میں ہی کراچی کنگز سے سیمی فائنل میں ٹکرائے گی جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ  25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.