نواز شریف سمیت 16ن لیگی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلئے فل بنچ بھجوا دیا

0
536

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف سمیت 16ن لیگی رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلئے فل بنچ بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت 16لیگی اراکین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کو سماعت کے لئے فل بنچ بھجوا دیا۔

درخواست میں وزیر اعظم شاہد خاقان ،احسن اقبال ،اسحاق ڈاراورسعد رفیق کو بھی فریق بنایا گیا جبکہ خواجہ آصف ،مریم اورنگ زیب ،طلال چوہدری اورنہال ہاشمی کےنام بھی شامل ہیں۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ حکومتی شخصیات عدلیہ کے متعلق تضحیک آمیز بیانات دے رہی ہیں ، پیمرا کو درخواستیں دیں مگر کارروائی نہیں ہو رہی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت توہین عدالت کےمرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرے اور پیمرا کو عدلیہ مخالف بیانات نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز سمیت 16لیگی اراکین کیخلاف توہین عدالت کی ایک درخواست پر پیمراکی جانب سےجواب جمع نہ کرانے پراظہار برہمی کیا اور تمام اراکین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کے کیسز زیر سماعت ہیں ، رہنماؤں میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے سعد رفیق ، وزیر مملکت طلال چوہدری اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز شامل ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کاٹ چکے ہیں جبکہ ایک بار پھر نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور 26 مارچ کو ان پر دوبارہ فردِ جرم عائد کی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post نواز شریف سمیت 16ن لیگی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلئے فل بنچ بھجوا دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.