گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول ٹلہالہ کا کام آخری مراحل میں داخل

0
6

ہری پور میں صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان کے فراہم کردہ فنڈ سے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول ٹلہالہ کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم اکبرایوب خان کے فراہم کردہ فنڈزسے یونین کونسل بیڑ کے گاوں ٹلہالہ کے گرلز ہائر سکینڈری سکول کا کام تیزی سے جاری ہے جواپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیاہی -مذکورہ سکول کی تعمیر پر 2کروڑ50 لاکھ لاگت آئے گی جبکہ سکول میں 8 کشادہ کلاس روم کے علاوہ 2 لیب اور واش روم بنائے گئے ہیںجس سے یونین کونسل بیڑ کے مختلف دیہاتوں کی طالبات مستفیدہوں گی۔
طلباء کے والدین نے صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا ہے


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here