کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے راہزن گروہ کے دو ملزمان گرفتار کر لیے ہیں

0
57
WhatsAppImageat..PM
WhatsApp Image 2020 05 07 at 6.49.10 PM

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین علاقہ لنڈی ارباب میں معمول کی گشت پر موجود تھا کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سن کر فوری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان مدعی آصف خان ولد وکیل سکنہ امین کالونی شخص سے اسلحہ کی نوک پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقد، موبائل اور دیگر دستاویزات چھین کر فرار ہو رہے تھے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ بھی کر رہے تھے

ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی نقد رقم وغیرہ لوٹ کر فرار ہونے لگے جس پر پولیس ٹیم نے ملزمان کا تعاقب شروع کیا۔

ملزمان نے پولیس ٹیم پر بھی فائرنگ شروع کی تاہم پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی کے ساتھ دونوں ملزمان حضرت بلال ولد خائستہ گل سکنہ یکہ توت اور مبین شاہ ولد مسکین شاہ سکنہ مردان کو قریب ہی قابو کر کے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چھینی گئی ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقد، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پستول اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here