کرونا کو شکست، نیوزی لینڈ کے بعد ایک اور ملک سے اچھی خبر آگئی

0
13

ایڈنبرگ: اسکاٹ لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کروناوائرس سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی، ملک میں مہلک وبا کے پھیلاؤں کے بعد پہلی مرتبہ ’زیرو دیتھ‘ ریکارڈ کی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں کروناوائرس کو شکست ہوچکی ہے اور اب اسکاٹ لینڈ سے بھی مثبت خبر سامنے آئی ہے، ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک بھی موت نہ ہونے پر ڈاکٹرز اور طبی عملے نے کرونا کے خلاف جنگ میں بڑی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

اسکاٹش حکومت نے ہفتے کے روز ایک اعداد وشمار جاری کیا جس کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 2415 اموات ہوئیں اور اتوار کے دن ان اموات میں ایک بھی اضافہ نہیں ریکارڈ کیا گیا۔

ک میں کروناوائرس کے 15621 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ البتہ اسکاٹ لینڈ میں دیگر ممالک کے مقابلے میں مریضوں اور اموات کی تعداد کم ہے، آج بھی چند کیسز سامنے آئیں لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے کرونا وائرس کو مکمل شکست دے دی ہے، وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب کرونا کا کوئی فعال کیس نہیں رہا۔


Visit us to like or share this news and get instant access to more news


Note: The administration and editorial policy of the Times of Khyber does not necessarily agree with the views of this blogger. If you want your point of view to reach millions of viewers in Pakistan and around the world, pick up a pen and write a 500 to 700 word text with your photo, full name, phone number, social media IDs and your brief but comprehensive introduction.Email us or WhatsApp on +92-314-9797973۔
You can also send photos and video links to your blog.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here