کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کے بورڈ آف اٹھارٹی کا پہلا اجلاس

0
8

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کے بورڈ آف اٹھارٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کے روز کمشنر ہاؤس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود کی صدارت میں منعقد ہوا

اجلاس میں کے ڈی اے کے علاقہ میں ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا اور سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی تجاوزات ہٹانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔

۔اجلاس میں کے ڈی اے کے بورڈ آف اتھارٹی کے چیئرمین کے لیے ڈاکٹر ایمل زمان کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ۔

اجلاس کے دوران کاغان،ناران، بالاکوٹ اور شوگران سمیت کے ڈی اے کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں بنیادی وسیاحتی سہولیات اور تعمیرات کو باقاعدہ بنانے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس بارے میں اہم فیصلے کئے گئے۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here