ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف تھلوں کا دورہ کیا

0
12

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف تھلوں کا دورہ کیا

تھلہ متولیان نے ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کو سیکورٹی انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او ڈیرہ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں مختلف علمائے کرام و ذاکرین سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم کے دوران سیکورٹی اقدامات کے تحت کالے شیشے والی گاڑیوں، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلزکو کسی صورت نہیں چھوڑ اجائے گا۔ شہری سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس سے تعاون کریں


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here