ڈسٹرکٹ نیوز خیبر پختونخوا تاریخ: 8 مئی 2020

0
51

1- پشاور
ریسکیو 1122 نے کورونا وائرس سے آگاہی اورجراثیم کش سپرے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو1122 نے جراثیم کش سپرے کے لیے نئی گاڑی متعارف کروائی جس کی مدد سےاندرون شہر اور تنگ علاقوں میں سپرے کا عمل جاری تھا جس کے بہترین نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کی تعداد میں ایک سے چار تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ خصوصی مہم کے دوران شہر بھر کے علاقوں اور گلی محلوں میں جراثیم کش سپرے کی جائیگی اور اس دوران عوام الناس کو سوشل ڈیسٹنس سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی بھی فراہم کی جائیگی

۔2– سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد رمضان المبارک میں رش کم کرنے کیلئے 4 مختلف مقامات پر افطاری کے بعد خصوصی نفری تعینات کردی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں اہلکار بازاروں میں ڈیوٹیاں انجام دیں گے اور رش کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اسی طرح ٹریفک آفیسرز موبائل وین کے ذریعے افطاری کے بعد پٹرولنگ کرے گی اور رش والے مقامات کی نشاندہی کرکے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کلیئر کیا جائے گا۔۔

3- دیر بالا
دیر بالا میں پاک فوج نے مستحق افراد میں ریلیف پیکج تقسیم کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس دیر بالا کے ضلعی اسمبلی ہال میں منعقدہ تقریب میں کورونا وباء سے متاثرہ 100 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمنشر دیر بالا خالد خٹک، پاک آرمی کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام نے شرکت کی

ک4– ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیر بالا اعجاز اختر نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک پہننے، سینیٹائزر کے استعمال اور کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی دوری کے اصول پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ دیر بازار کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کریں۔ انہوں نے بازار میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔

5- خیبر
ضلع خیبر اور سب ڈویژن پشاور میں اب تک 50 ہزار لوگوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔ ضلع خیبر اور سب ڈویژن پشاور کے صحت انصاف کارڈ کے انچارج امانت علی آفریدی کے مطابق صحت انصاف کارڈ سے ہسپتال میں داخل مریضوں کا آپریشن اور ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ صحت انصاف کارڈ سے حاملہ خواتین کو ابتدائی تین معائینوں کے دوران مفت علاج اور ایک ہزار نقد روپے ملیں گے۔
اگر ہسپتال میں داخل مریض وفات پاتا ہے تو کارڈ کے ذریعہ 10 ہزار روپے ورثاء کو تدفین کیلئے دیئے جائیں گے۔

6- دیر پائین
ضلعی انتظامیہ دیر پائین نے زمینداروں اور کسانوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ دینے کی غرض سے گندم کے تھریشر کیلئے فی گھنٹہ ریٹ مقرر کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر سعادت حسن اور محکمہ زراعت کے باہمی مشاورت سے ضلع بھر میں کسانوں سے گندم کے تھریشر کیلئے فی گھنٹہ حساب سے 1820 روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ تھریشر مالکان مقررہ ریٹس سے زیادہ وصولی سے گریز کریں۔

7- مردان
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان گل نواز آفریدی نے کم پٹرول گیج اور زائد ریٹ وصول کرنے پر تین پٹرول پمپوں کو بھاری جرمانہ کرتے ہوئے وارننگ جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے مردان میں مختلف پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا اور پٹرول کا گیج اور سرکاری مقرر کردہ ریٹ بھی چیک کیے۔

 

8- شانگلہ
ڈی پی او شانگلہ ملک اعجاز نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری ہر صورت میں یقنی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کا مزاق اڑانے اور قانون کی خلاف ورزی پر شانگلہ پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ سماجی فاصلے پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔ پولیس رمضان المبارک میں شہریوں کی حفاظت کیلئے الرٹ ہے۔

9- ٹانک
پاک فوج کی جانب سے ٹانک میں پانی میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے بچے کے والد کی مالی امداد کی گئی ہے۔ زام کے پانی میں جان کی بازی ہارنے والے 12 سالہ ابوبکر کی ناگہانی وفات پر آئی جی ایف سی ساؤتھ اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے بچے کے والد کو ایک لاکھ روپے کی نقد مالی امداد بھی دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here