Home Khyber Pakhtunkhwa District News Update ڈسٹرکٹ نیوز اپ ڈیٹ

ڈسٹرکٹ نیوز اپ ڈیٹ

0
14

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرلوئردیرعدنان خان نے مختلف بازاروں اورمارکیٹوں کادورہ کیا ہے۔

ان کے دورے کے دوران کروناسے بچاؤکے پیش نظرایس اوپیزپر عمل نہ کرنے پرمتعددافرادکوگرفتارکرلیاگیا،
اے اے سی نے تمام دکانداروں کوایس اوپیزپرعملدرآمدکی ہدایت کی بعدازاں انہوں نے دکانوں میں اشیاء خوردونوش کے معیاراورسرکاری نرخنامے چیک بھی چیک کیے ۔
،انہوں نے دکانداروں کوسرکاری نرخنامے دکانوں کے سامنے نمایاں جگہ پر آویزاںکرنے اورعوام پرمعیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی ہدایت کی۔


ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمردان جہانزیب خان نے مختلف بازاروں کادورہ کیا ہے۔

دورہ کے موقع پرانہوں نے دکانوں میں اشیاء خوردونوش کے معیاراورسرکاری نرخ نامے چیک کیے اورانہوں نے دکانداروں کوعوام پرسرکاری نرخ پراشیائخوردونوش کی فروخت کرنے کی ہدایت کی. اور انہیں کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔


صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله کی خصوصی ہدایات پر تمام پرائس کنٹرول

مجسٹریٹس کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔
اسی سلسلہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II- آکاشہ کرن نے تحصیل حویلیاں میں مختلف مارکیٹس، پرائیویٹ کلینکس اور دکانوں کا معائنہ کیا اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی اور ہدایات جاری کیں۔


شمالی وزیرستان میں پاک افغان غلام خان بارڈرپیدل آمدورفت کھول دیاگیا ہے۔

‏ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کےباعث خوست اور میران شاہ میں مسافر پھنس گئے تھے، ‏پھنس جانے والے مسافروں میں ٹرانسپورٹرز،خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔
مکمل جانچ پڑتال کے بعد لوگوں کو پاکستان آنے دیا جارہا ہے، ‏مسافروں کیلئے بارڈر پر قرنطینہ مرکز سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔


دیربالا اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہوا ہے ۔ دیربالا سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ ایک گھنٹے سے جاری، شرینگل میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ دیر کوہستان روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو چکا ہے۔


سوات کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری، آندھی اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔

مٹہ اور بحرین میں ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ، لاکھوں کا نقصان، تحصیل خوازہ خیلہ کیمن پل پر تیز بارش سے بجلی کے کھمبے گر گئی، روڈ بند ہونے تحصیل خوازہ خیلہ اور مینگورہ کا زمینی رابطہ منقطع ، روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،دو گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ خاموش اور تماشائی بن کر رہ گئی ہیں۔


NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Facebook