Home Khyber Pakhtunkhwa District News ڈسٹرکٹ نیوز اپ ڈیٹ

ڈسٹرکٹ نیوز اپ ڈیٹ

0
19

:خیبر

خیبرپختونخواکے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبہ منصوبے سے پاک افغان تجارت کو ترقی ملے گی۔۔

وزیر اعلی کا یہ بھی کہنا تھا ع کہ خبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبہ ورلڈ بینک کے مدد سے مکمل کی جائے گی جس پر 460 ملین ڈالرز کی کی لاگت آئی ہے۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سے خیبر پاس تک چار لائنز پر مشتمل اڑتالیس کلومیٹر لمبی شاہرہ بنائی جائی گی۔۔

وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مکمل ہونے سے سے علاقے کے لوگوں کو بھی روزگار کے مواقع ملے گی۔


:ضم شدہ اضلاع

ضم شدہ اضلاع میں صحت، تعلیم، نکاسی آب، زراعت اور ابلاغ عامہ کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں – معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش
معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع میں ترقی کی سفر کو ایک سال مکمل ہوا،کئی چیلنجز کے باوجود ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔صحت، تعلیم، نکاسی آب، زراعت اور ابلاغ عامہ کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے۔ ضم شدہ اضلاع میں روشنی کے اس سفر کو ترقی و کمال ہونا ہے۔انضمام کے ثمرات امن و ترقی کی شکل میں سب کے سامنے ہیں۔


:پشاور

صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12 علاقوں میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔ جن میں ہزار خوانی، ناگمان چوک، میرا سیراخ، نادرن بائی پاس، بخشی پل، کالا منڈی ،چلغزئی بابا، سربند ،اچینئ، بازی خیل بڈھ بیر، اور ارمڑ شامل ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اندرون شہر، رنگ روڈ کے دونوں اطراف منڈی لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

منڈی کے اندر جانے کے لیے ماسک کا پہنا لازمی قرار دیا ۔جبکہ 10 سے کم عمر بچوں اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے داخلے پر پابندی لگا گئ ہے۔


:بالاکوٹ

خیبر پختونخوا حکومت کا بالاکوٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ۔۔

ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے کنسلٹنٹ کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اس منصوبے سے کل تین سو میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ یہ منصوبہ سات سال میں 87 ارب سے مکمل ہوگا۔ جس میں اسی فیصد رقم ایشیائی ترقیاتی بینک اور باقی صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔۔
منصوبے کی تکمیل سے خیبرپختونخوا کو سالانہ 33 ملین ڈالرز امداد ہوگی۔


:بونیر

بونیر میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم شروع ۔

چیئرمین ڈیڈک سید فخر جہان باچا نے پودا لگاکر “دو شجر ہر بشر” مہم کا آغاز کیا  ضلع بھر میں اس مہم کے تحت دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔


:لکی مروت

لکی مروت کے علاقے نورنگ میں کرونا ایس کے خلاف ورزی پر 15 دکانیں سیل کر دی گئی ہے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے عملہ کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔۔

انہوں نے نے تاجروں کی طرف سے لوگ تعاون اور اس کے خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے۔


:جنوبی وزیرستان

کورونا وباء کے باعث معطل انسداد پولیو مہم 5 ماہ بعدب حال، قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں آج سےپانچ روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔
محکمہ صحت کے مطا بق مہم کے دوران5سال سے کم عمر کے ایک لاکھ تین ہزار سے زائد ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 609ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، مہم کے لئے594موبائل اور15 فکسڈٹیمیں اور نگرانی کے لئے167ایریا انچارجز تعینات ہوں گے،
محکمہ صحت جنوبی وزیرستان کے مطا بق مہم کے دوران سماجی فاصلہ سمیت تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔


:باجوڑ

باجوڑ میں ہیڈکواٹر ہسپتال پر وزیر صحت کا اچانک دور،ہسپتال کا ایم ایس فوری تبدیل کردیا۔
باجوڑ عوام کی ہیڈکواٹر ہسپتال خار میں عدم سہولیات پر بار بار شکایات وزیر صحت کا اچانک دورہ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ہسپتال کے وارڈز،ادویات سٹورز اور دیگر پلانٹس کا معائنہ کیا
باجوڑ۔ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کے انتظامیہ اور سٹاف کی کارکردگی پر عدم اعتماد ۔وزیر صحت نے ہسپتال کا ایم ایس فوری تبدیل کردیا اور سابقہ ڈی ایچ او کے تعیناتی کے احکامات جاری کیے ،
۔باجوڑ کے عوام نے ہسپتال میں سہولیات اور برسوں سے تعینات قبضہ مافیا کلیریکل سٹاف کے تبادلے کا مطالبہ کردیا


NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Facebook