ڈاکٹر ندیم خاور ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بی ۔او۔جی کے نئے چیئرمین منتخب

0
45
kth peshawar
kth peshawar

معروف ماہر اطفال پروفیسر ڈاکٹر ندیم خاور ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بی ۔او۔جی کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

بورڈآف گورنر ایم ٹی آئی کے ٹی ایچ/کے ایم سی /کے سی ڈی نے خیبر پختونخواہ کے مشہور ومعروف ماہر اطفال پروفیسر ڈاکٹر ندیم خاور کو بطور چیئرمین منتخب کر لیا۔

پروفیسر ڈاکٹر ندیم خاور ایم ٹی آئی کے ٹی ایچ میں ایم ٹی ایکٹ 2015کے نفاذ کے بعد پہلے میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر مارچ 2015سے جون 2016تک فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

وہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ اطفال کے2009 سے 2016 تک چیئرمین بھی رہ چکے ہیں اس دور میں ان کی بدولت پوسٹ گریجویٹ کی ٹریننگ اور تحقیقی کام میں بہت فروغ حاصل ہوا اور ان کی ماہرانہ خوبیوں کے باعث مریضوں کے دیکھ بھال میں بھی خاطر خواں بہتری آئی۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here