پولیو مہم کے دوران ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے- ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر

0
4

ڈیرہ اسماعیل خان، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اج اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں رواں ماہ کی 13 تاریخ سے جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر) واحد محمود، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف محمود، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ، ای پی آئی کوارڈینیٹر، ایل ایچ ڈبلیو کوارڈینیٹر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونکیشن سپورٹ آفیسر، پولیو ایریڈیکیشن آفیسرز، تھرڈ پارٹی مانیٹرز، ای او سی مانیٹرز،محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی

۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ نے بتایا کہ رواں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ایک لاکھ 9ہزار114پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے 83ہزار 483بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے جو کہ مقررہ ہدف کا 77فیصد بنتا ہے۔اسی طرح ریفیوزل کیسز کی تعداد 1039ہے۔ مہم کے پہلے روز سیکورٹی کے بہتر انتظامات کیے گئے تھے جبکہ سیکورٹی ڈپلائمنٹ 81فیصد رہی۔پہلے روز مسڈ چلڈرن کی کوریج 22فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ مہم کے دوران جو اہلکار بھی تساہل یا غفلت کا مظاہرہ کریں انکی نہ صرف فوری جواب طلبی کی جائے بلکہ تنخواہوں کی کٹوتی سمیت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ویلج سیکرٹریز کے ذریعے ایریا انچارج کی معاونت کرتے ہوئے ریفیوزل کوریج کو بہتر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ یوپیک چیئر مین روزانہ کی بنیاد پر ضروری ہدایات وائس میسج کے ذریعے دہرا کر ٹیموں تک پہنچائیں تاکہ ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ آئی ایل آر سے متعلق بیان کردہ معاملات کو حل کیا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ رواں مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوا کر عمر بھر کی معذوری کا شکار ہونے سے بچائیں تاکہ پولیو فری پاکستان کا خواب جلد شرمند ہ تعبیر ہو پائے۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here