پنجاب پولیس میں خواجہ سراء آفیسر تعینات

0
49
transgender
transgender

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے خواجہ سراء ریم شریف کو پولیس آفیسر کے طور پر بھرتی کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

ریم شریف اسلام آباد میں ایک اہم ٹرانسجنڈر رائٹس کارکن ہیں۔ اب وہ پولیس کے پیشے میں شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں گی۔

راولپنڈی پولیس خواتین تھانہ راولپنڈی سے متصل ٹرانسجینڈرز کے لئے ایک پولیس سنٹر قائم کرنے جارہی ہے۔ یہ سنٹر پولیس خدمات کے بارے میں آسان اور قابل احترام انداز میں کام کرئے گا۔

ان کی رپورٹس پر پولیس کے بروقت اور فوری جواب کو یقینی بنائے گا ، اور صحیح معلومات کے ساتھ ان کی رہنمائی کرے گا۔
اس سے پولیس سے متعلق تمام خدمات بھی فراہم ہوں گی جو پہلے ہی عام شہریوں کو پنجاب پولیس کے خدمت مراکز میں مہیا کی گئی ہیں۔

تعایناتی پر ریم شریف نے کہا
“میں پرجوش ہوں اور اس عہدے پر شامل ہونا ایک نیک مقصد سمجھتی ہوں۔ اس سے مجھے یہ اختیار ملے گا کہ میری ٹرانسجینڈر برادری کو درپیش کچھ انتہائی پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے مجھے یہ اختیار حاصل ہوگا۔

انکا مزید کہنا ہے کہ میں پولیس کو کیریئر کی سیڑھی کی حیثیت سے نہیں بلکہ اپنی برادری کی نمائندگی کرنے میں ایک سنگ میل کی حیثیت سے دیکھ رہی ہوں اور میری موجودگی سے ٹرانسجینڈر افراد کو آسانی رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here