پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی13 اگست 2020 سے چھ روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے

0
4

صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی13 اگست 2020 سے چھ روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے

اور اس مہم کے دوران 742906بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے اور اس کے لیے 1450ٹیمیں پشاور کے مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی اور ان ٹیموں کی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان کے ہمراہ اپنے دفتر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر باقاعدہ طور پر مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here