Home Pakistan Khyber Pakhtunkhwa وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون برائے بلدیات کامران بنگش نے کہا ہے کہ...

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون برائے بلدیات کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں صاف و صحت مند خیبرپختونخوا بنا رہے ہیں۔

0
11

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون برائے بلدیات کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں صاف و صحت مند خیبرپختونخوا بنا رہے ہیں۔

کامران بنگش نے باچا خان چوک کا دورہ کیا اور صفائی ورکرز کے ساتھ سڑک پر جھاڑو بھی لگائی۔ کورونا وائرس کے خلاف عزم و ہمت کے 100 دن مکمل ہونے پر معاون بلدیات نے ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے تحصیل میونسپل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ملازمین کو پھول بھی پیش کئے جبکہ شہید ملازمین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز نے جانوں پر کھیل کر کورونا کے خلاف ڈیوٹی دی۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات نے 93553 سے زائد انٹی کورونا سرگرمیاں کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 16000 سرگرمیاں مساجد، عمارات اور دیگر پبلک مقامات کو جراثیم کش اسپرے سے متعلق ہوئیں۔ جبکہ 11613 سرگرمیاں عوامی مقامات پر ہاتھ دھونے کی سہولت کے متعلق تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 10 ہزار سے زائد سرگرمیاں عوامی گزرگاہوں اور سڑکوں پر جراثیم اسپرے کے متعلق تھیں۔


NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Facebook