میجر محمد اصغر طورخم باڈر پر کرونا سے لڑتے ہوئے شہید.

0
51

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر محمد اصغر پاک افغان سرحد پر تعینات اور کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، سانس میں تکلیف پر سی ایم ایچ پشاور منتقل اور وینٹی لیٹر پر رکھے گئے تاہم جانبر نہ ہوسکے۔

 

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار نے ٹویٹر پر اپنے پیغام کہا ہے کہ شہید میجر نے فرض کی راہ میں جان دی ہے، قوم کی خدمت سے بڑا کوئی فرض نہیں اور ہمارے شہداء ہی ہمارے اصل ہیروز ہیں۔

واضح رہے کہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک (10 مئی رات 12بجے تک) تقریباً 30 ہزار 334 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں،جبکہ 659 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

ؐ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here