ملک میں ایک کروڈ 12 لاکھ بچیاں تعلیم کے زیور سے محروم سول سوسائٹی

0
10
OutofSchoolGirl
Out of School Girl2

سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ حکومت انے والے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ مختص کریں

سول سوسائٹی اور تعلیم کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے حکومت سے خواتین کی تعلیم کے لیے بجٹ میں اضافے کا.مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہیں کہ ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ بچیاں تعلیم سے محروم ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ 2030 تک تعلیم کے لیے 6.5 ٹریلین بجٹ مختص کرکے ملک کے تمام بچیوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کیا جائے کیونکہ یہ انکا ائینی اور بنیادی حق ہیں. یہ مطالبہ ایک سروے رپورٹ میں کیا گیا ہیں جسکا عنوان ” تمام بچیوں کو سکول لایا جائے” یہ سروے رپورٹ پاکستان کوالیشن

ایجوکیشن سپورٹ پروگرام.پاکستان یوتھ چینج ایڈوکیٹ. اواز سی ڈی ایس پاکستان.سوشل یوتھ کونسل اف پیٹریاٹ.بلیو وینز. ادارہ برائے تعلیم و ترقی و دیگر اداروں کے مالی معاونت سے کیا گیا. رپورٹ میں کہا گیا ہیں کہ کہ پاکستان میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 44 فیصد ہیں جس میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہیں. سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہیں کہ ملک میں 2012 سے 2013 اور 2016 سے 2017 تک سکولوں سے باہر بچوں اور بچیوں کی تعداد میں صرف 12 فیصد کمی ائی. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے تعلیم کی طرف توجہ اور سکولوں سے باہر بچوں پر توجہ نہ دی تو پاکستان یہ کمی 42 سالوں میں پوری نہیں کرسکے گا.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا اور لاک ڈاون کی وجہ سے مزید بچیاں تعلیم کی زیور سے محروم.ہوجائے گی اسلیے حکومت.کو.چاہیے کہ انے والے بجٹ میں تعلیم کے لیے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کرکے تمام سکولوں سے باہر بچیوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کریں.


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here