مشیر بلدیات کامران بنگش نے کورونا کو شکست دے دی

0
62
kamran bangash
kamran bangash

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کووڈ-19 سے صحتیاب ہو گئے

کامران بنگش کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کیا گیا جسکا رزلٹ آج منفی آیا۔ اس حوالے سے مشیر برائے بلدیات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم و عوامی دعاؤں سے صحت ملی۔ انہوں نے تمام حکومتی، سیاسی لوگوں و عوام کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔

کامران بنگش کا کہنا ہے کہ14 دن قرنطین ہو کر عوامی خدمت سے دور رہا اور کل سے ایک بار پھر کورونا حفاظتی تدابیر پر عمل عوامی خدمت شروع کرونگا۔

انہوں نے عوام سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا کو شکست دیں گے۔۔

یاد رہے کہ کامران بنگش کا گزشتہ ماہ 25 تاریخ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے تمام مصروفیات ترک کر کے خود کو گھر پر قرانطائین کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here