محسود قبائل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے-آئی جی ایف سی میجر جنرل عمر بشیر

0
6

آئی جی ایف سی میجر جنرل عمر بشیر نے کہا ہے کہ محسود قبائل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔

آئی جی ایف سی نے جنوبی وزیرستان کے محسود قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران یہ بھی کہا کہ جنوبی وزیرستان کا ضلعی ہیڈکوارٹر آفس محسود ایریا میں قائم ہونا چاہئے جس کے لئے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہو گی۔۔

قبائلی عمائدین نے آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو مسمار گھروں کے معاوضے کی ادائیگی جلدازجلد کی جائے اور جنوبی وزیرستان میں تعلیم اور صحت کے مراکز کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کو فعال کر کے ترقیاتی کاموں پر کام تیز کیا جائے۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر کی جانب سے محسود قوم کے مشران کو تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here