لوئر اورکزئی کلایہ ہیڈ کوارٹر میں ماڈل کلایہ پولیس اسٹیشن بنایا جائے گا

0
7

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے کہا ہے کہ لوئر اورکزئی کلایہ ہیڈ کوارٹر میں خطیر رقم سے ماڈل کلایہ پولیس اسٹیشن بنایا جائے گا جو کہ تمام تر سہولیات سے آراستہ ہوگا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کو مالی امداد اور تحائف دینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی کے تمام شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو مالی امداد بلا سود قرضہ اور تنخواہیں دی جا رہی ہیں، شہید اہلکار کے بچوں کو بھی پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔ اور بہت جلد ضلع اورکزئی میں لیڈیز پولیس بھی بھرتی کی جائے گی جس میں ترجیح شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سابقہ لیویز اور خاصہ دار فورس کے بچوں کو بھی بہت جلد پولیس کی جانب سے تنخواہیں شروع ہو جائیں گی


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here