ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لکی مروت ڈاکٹر عیدگل وزیر نے کہاہے کہ عیدالاضحی کے ایام میں شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا
ڈاکٹر عیدگل وزیر کا کہنا ہے کہ بڑے ہسپتالوں میں 24گھنٹے ایمرجنسی کی سروس کھلی رہے گی‘ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے تمام چھوٹے اور بڑے ہسپتالوں کو ادویات پہنچادی تاکہ شہریوں کو عیدالاضحی کے دوران صحت کے حوالے سے کسی مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔