ضم شدہ اضلاع میں محکمہ زراعت کی ساڑھے نو سو سے زائد نئی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جاری کیا گیا ہے۔
ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لئے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت محکمہ زراعت کے ذیلی شعبوں میں مختلف سکیلز کے ساڑھے نو سو زائد نئی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں جن پر مروجہ قواعدو ضوابط کے مطابق بھرتیوں کا عمل جاری ہے،ان اسامیوں میں گریڈ 3 سے لیکر گریڈ 18 تک کی مختلف آسامیاں شامل ہیں۔۔