ضلع خیبر کے تین تحصیلوں میں ایک ایک علاقے کو جزوی طور پر لاک ڈاون

0
7

ڈپٹی کمشنر خیبر نے کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات اور بچاؤ کے پیش نظر نے ضلع خیبر کے تین تحصیلوں میں ایک ایک علاقے کو جزوی طور پر لاک ڈاون کیا۔

ڈی سی دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تحصیل باڑہ میں بر قمبر خیل، جمرود میں ٹیڈی بازار جبکہ تحصیل لنڈیکوتل میں زرگران سٹیشن کے علاقوں کو سمارٹ لاک ڈاون کیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ان علاقوں کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کیا جائیگا جس پر صرف اشیائے خوردونوش اور ادویات سمیت ایمرجنسی کے علاوہ تمام آمدورفت بند کر دی گئ۔



LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here