شراب میں 40 فیصد تک الکوحل ہو تو وہ حلال ہے۔ مفتی عبدالقوی

0
45

سوشل میڈیا پر اپنے ایک انٹرویو کے دوران مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ایسے تمام مشروبات جن میں 40 فیصد سے کم الکوحل ہو سارے مسلمانوں کے لئے حلال ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے علماء ونگ کے سربراہ مفتی عبدالقوی نے شراب کے استعمال کو حلال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر الکوحل معدنیات سے حاصل کی گئی ہے تو اس کی 100 فیصد مقدار بھی حلال ہے۔

انکا کہنا ہے کہ استدلال ان کا یہ ہے کہ اگر ہمارے علما کرام کے تمباکو والے پان حلال ہیں تو پھر آج کے مشروبات بھی حلال ہیں۔

شراب میں الکوحل کے مقدار کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بیئر میں ساڑھے 4، وائن میں 11 اعشاریہ 6 فیصد جبکہ شراب میں 37 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ مفتی عبداقوی 2016 میں قندیل بلوچ کے قتل کیس میں نامزد ملزم تھے اور پھر 2017 میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں توسیع نہ ہونے پر ان کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

مفتی عبداقوی کو بعد میں ملتان کی ایک عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here