شجرکاری مہم کے سلسلے میں مردان کا خصوصی دورہ

0
5

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے اتوار کے دن شجرکاری مہم کے سلسلے میں مردان کا خصوصی دورہ کیا۔

انہوں نے چمتار اڈا مردان میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی عبدالسلام، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات، پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور ٹائیگر فورس رضاکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کے وژن کلین گرین پاکستان کو شرمندہ تعبیر کر رہے ہیں۔ ۔اس دفعہ بھی 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here