Home Pakistan Khyber Pakhtunkhwa شاہد خان آفریدی نے اپر دیر میں واقع سرکاری ہسپتال پاترک میں...

شاہد خان آفریدی نے اپر دیر میں واقع سرکاری ہسپتال پاترک میں بجلی کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتاح کیا

0
27

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپر دیر کی کی تحصیل شرنگل میں واقع سرکاری ہسپتال پاترک میں بجلی کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتاح کیا ۔

اس ہائیڈرو پاور پرجیکٹ کے ذریعے چالیس کے وی بجلی کی ہسپتال کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہسپتال رات کے وقت فنکشنل نہیں تھا اور نا ہی ایمرجینسی کی صورت میں ڈاکٹر ہسپتال میں موجود ہوتے تھے اسکے علاوہ ہسپتال میں لیبر روم نا ہونے کی وجہ سے زچہ و بچہ کی اموات کی شرح کافی زیادہ تھی شاہد آفریدی فاونڈیشن لیبر روم بنانے کا اعلان کے ساتھ ساتھ وہاں پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ کا بھی افتاح کیا۔ اس علاقے میں پاترک ہسپتال وہ واحد ہسپتال ہے جو علاقے کی بارہ تحصیلوں کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے لاکھوں سیاحوں کے لیے ایمرجینسی میں واحد میسر ہسپتال ہے ۔

شاہد آفریدی نے وہاں موجود لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی فاونڈیشن آپکی فاونڈیشن ہے اور ہر پاکستانی کی فاونڈیشن ہے ۔ شاہد آفریدی نے بات کرتے ہوئے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان میں جہاں بھی ہیلتھ اور ایجوکیشن سے متعلق مسائل ہوں گے میری کوشش ہوگی کہ شاہد آفریدی فاونڈیشن وہاں اپنا کردار ادا کرے


NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Facebook