داللہ بن عبدالعزیز پروگرام اور اسلامی ترقیاتی بنک کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی فراہم کیا گیا ۔

0
4

داللہ بن عبدالعزیز پروگرام اور اسلامی ترقیاتی بنک کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی فراہم کیا گیا ۔

حفاظتی سامان کی مالیت دو کروڑ روپے ہے, حفاظتی سامان معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے وصول کیا۔ حفاظتی سامان میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے 35 ہزار ڈسپوزیبل گاؤنز، اور فیس ماسک شامل ہیں۔

سامان میں ڈاکٹرز کیلئے 12 سو این 95 ماسک، اور بارہ سو حفاظتی عینکیں شامل ہیں۔ کورونا حفاظتی سامان میں 17 ہزار پانچ سو ڈسپوزیبل کیپس، ہینڈ سینیٹایزر کی 10 ہزار بوتلیں بھی شامل ہیں۔

حفاظتی سامان میں انفراریڈ تھرمامیٹر، صابن، فیس شیلڈ، اور شو کورز شامل ہیں۔ نمائندہ اسلامی ترقیاتی بنک کا کہنا ہے کہ
اسلامی ترقیاتی بنک نے پاکستان کو ترجیحی امدادی پروگرام میں شامل کیا ہے، کورونا سے نمٹنے کیلئے خیبر پختونخوا کیلئے 4 لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں، اسلامی ترقیاتی بنک اور کاپ کے تحت کرک بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 2024 تک موبائل کلینکس منصوبہ جاری ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here