خیبر پختونخوا حکومت کا پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ

0
14
maxresdefault
maxresdefault

وزیر اعلی محمود خان کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر کا کہنا ہے عوامی سہولت کی خاطر پیر سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا اور کمشنرز،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹراسپورٹز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تشکیل دیں گے۔

کمشنر حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے ڈویژن کے اندر انفرادی روٹ کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

ایک ضلع کے اندرون یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کا فیصلہ بھی کمشنرز کریں گے
ایسے روٹ جو مختلف ڈویژنوں کی حدود میں ہوں ، انکے کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پر ہوگا۔

مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ وفاق سے مشاورت کے بعد کیا ہے ۔

اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ تیل کی نئی قیمتوں کے مطابق مسافروں سے نظرثانی کرایہ وصول کیا جائے گا۔

اسکے علاوہ اجمل خان وزیر نے یہ بھی کہا کہ حجام کی دکانیں SOPs کے ساتھ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو 4 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here