Home Health & Fitness Covid-19 خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے پشاور میں 300...

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے پشاور میں 300 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

0
9

محکمہ کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی طرف سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی ہے۔

ارسال کردہ سمری میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال وفاقی حکومت کی اشتراک سے دوران پور میں محکمہ صحت کے 79 کنال زمین پر بنایا جائے گا۔

ہسپتال کیلئے زمین کی فراہمی کے علاوہ طبی آلات اور سامان کی خریداری صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔جبکہ ہسپتال کی تعمیر وفاقی حکومت کریں گی۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے خصوصی ہسپتال بنا وقت کی ضرورت ہے اور اس ہسپتال کے قیام سے دیگر ہسپتالوں پر بوجھ میں بھی کمی آئی گی۔

 

واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس سروسز ہسپتال پشاور مکمل طور پر کورونا وباء کے مریضوں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ صوبے کے دیگر سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں بھی کورونا مریضوں کا علاج معالجہ کی سہولیات موجود ہیں۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Facebook