خیبرپختونخوا میں شام سات بجے تک دکانیں کھلی رہیں گی

0
5

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں صوبے میں کاروباری سرگرمیوں، بازاروں اور دکانوں کوایس او پیز کے تحت صبح سے لیکر شام 7 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی نے کہا کہ اب ہفتے میں تین دن کی بجائے صرف دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار کولاک ڈاون ہوگا۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ایس او پیز کے تحت بین الاضلاع ٹریفک کوبھی کھولنے پر کام ہو رہا ہے جس کے لئے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات ہو رہے ہیں جبکہ سیاحت کے شعبے کو کھولنے کیلئے بھی ایس او پیز تیار کی جارہی ہیں

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here