محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 25 دنوں کے دوران انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تشویشناک مریضوں میں 44 فیصد کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص 177 وینٹی لیٹرز میں اس وقت 63 وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض ہیں،631 ایچ ڈی یو بیڈز میں سے 179 پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ امتیاز حسین شاہ نے بتایا کہ جون کے مہینے میں وینٹی لیٹرز اور ایچ ڈی یو یونٹ پر مریضوں کی تعداد زیادہ تھی، جولائی میں پہلے وینٹی لیٹرز کے مریضوں میں کمی ہوئی اب ایچ ڈی یو یونٹ میں کمی آئی ہے۔