Home Education حکومت سرکاری اور غیرسرکاری سکولوں کو شروع کرنے سے پہلے ورلڈ ہیلتھ...

حکومت سرکاری اور غیرسرکاری سکولوں کو شروع کرنے سے پہلے ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کے گائیڈ لائن پر عمل درامد کو یقینی بنائے. سول سوسائٹی

0
9

پشاور: خیبرپختونخوا کی سول سوسائٹی اور چائلڈ رائٹ ایکٹوسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام سرکاری اور غیرسرکاری سکولوں تب تک نہ کھولے جائیں جب تک ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کے گائیڈ لائن پر عمل درامد نہ کیا جائے۔

خیبرپختونخوا میں بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے تنظیم کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ تعلیم.بہت ضروری ہیں لیکن بچوں کے صحت پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں خواتین،ٹرانس کمیونٹی اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے تنظیم “بلیو وینز” کے کوارڈنیٹر قمر نسیم کا کہنا تھا کہ ان حالات میں سکول کھولنا ایک مشکل فیصلہ ہوگا کیونکہ اس سے ہزاروں بچوں کے صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی طرح سکولوں میں واشنگ ہینڈ اور دیگر سہولیات کو مہیا کیا جائیں تاکہ بچوں کے تعلیم کے ساتھ ساتھ انکا صحت بھی محفوظ رہیں۔

چائلڈ رائٹ ایکٹوسٹ عمران ٹکر کا کہنا ہے کہ سکولوں میں بچوں کو وہ تمام سہولیات مہیا کیے جائیں جو کہ دیگر ملکوں کے بچوں کو مہہیا ہیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو.کرونا وائرس سے محفوظ کرسکیں.

واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دنیا بھر میں سکولوں کو واپس کھولنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیئے ہیں۔۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Facebook