حلقہ نیابت پی کے 5 میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔فضل حکیم خان

0
10

دوسرے علاقوں کی طرح حلقہ نیابت پی کے 5 میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔فضل حکیم خان.

چیئرمین ڈیڈیک سوات اور ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ دوسرے علاقوں کی طرح ان کی حلقہ نیابت پی کے 5 میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور مزید نئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی اور بنیادی سہولیات انہیں اپنی دہلیز پر میسر ہوں گے

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر سیدوشریف سوات میں ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹیوشیدا محمد اور جنرل منیجر آصف سلیم کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا

اجلاس میں انکے حلقے پی کے 5 میں 33 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کی جانے والی مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا یہ منصوبے بہت جلد عملی طور پر شروع کئے جا رہے ہیں جن میں گیارہ واٹر سپلائی سکیم، 25 ٹیوب ویلز کے لئے مشینری کی خریداری،فضلات وغیرہ اکٹھا کرنے کے لئے 500چھوٹے کنٹینرز،دو عددڈمپرز، ایک ایکسکیویٹر اور دو کمپیٹرز ویہیکلز شامل ہیں


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here