تمام سکول 15 ستمبر کو کھلیں گے، ترجمان محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخواہ

0
12

کرونا وباء کے پیش نظر اور پورے ملک کے سکولوں کے لیے کیے گئے فیصلے کے تحت تمام سکول 15 ستمبر کو کھلیں گے، ترجمان محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخواہ۔

خیبرپختونخوا کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے۔ یہ فیصلہ طلباء کو کرونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق نجی سکولوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل کرے اور 15 ستمبر سے پہلے سکول ہرگز نہ کھولیں۔

انھوں نے والدین اور طلباء سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر نجی سکول اپنی من مانیوں سے باز نہیں آئے تو والدین اپنے بچوں کو ہرگز سکول نہ بھیجیں۔ حکومت نے یہ فیصلہ بچوں کی صحت کے لیے کیا ہے۔تاکہ وہ کرونا وباء سے محفوظ رہیں۔

ترجمان محکمہ تعلیم نے نجی سکولوں کے مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حکومت اور محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاؤن کریں اور حکومتی فیصلے سے پہلے ہرگز سکول نہ کھولیں۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here