ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان نے میرعلی بازار کا معائنہ

0
8

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان شاہد علی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان نے میرعلی بازار کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران متعدد دکانداروں کو زائد المیعاداشیاء کی فروخت اور مقررہ قیمتوں سے زیادہ وصولیوں پر جرمانہ کیا۔

اس موقع پر اے اے سی نے کہا کہ کسی کو بھی غیر معیاری اشیاء اور مقررہ نرخوں سے زیادہ فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت یا مہنگائی پید ا کرنے والے مسلمان بھائیوں سے دھوکہ کر تے ہیں اور گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں اس لئے رزقِ حلال کمانے کو ترجیح دیں اور اپنی آخرت کو بچائیں۔ انہوں نے متعدد دکانداروں کی بہترین صفائی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کی بھی تعریف کی۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here