ایم ٹی آئی ترمیمی ایکٹ 2020 کو کابینہ نے منظور کر لیا- مشیر اطلاعات اجمل وزیر مشیر اطلاعات کی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

0
14

ایم ٹی آئی ترمیمی ایکٹ 2020 کو کابینہ نے منظور کر لیا- مشیر اطلاعات اجمل وزیر مشیر اطلاعات کی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

ایم ٹی آئی ترمیمی ایکٹ 2020 کو کابینہ نے منظور کر لیا- مشیر اطلاعات اجمل وزیر مشیر اطلاعات کی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

پشاور:اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ

MTI کی کارکردگی بہتر بنانے BOG کو جوابدہ بنانے اور MTI ملازمین کے مسائل کے بہتر حل کے لئے ایم ٹی آئی ترمیمی ایکٹ 2020 کو کابینہ نے منظور کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انرجی اینڈ پاور کو 188 میگا واٹ ناران ہائیڈل پاور پراجیکٹ اور 96 میگا واٹ بٹر کنڈی ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام شروع کرنے کے سلسلے میں IFC کی کنسلٹنسی خدمات حاصل کرنے کے لئے کیپرا رولز میں استثنیٰ کی منظوری دے دی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے صوبہ خیبر پختونخوا بشمول ضم شدہ اضلاع میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت اور پیداوار میں KPOGCL کو پرائیوٹ فرمز کے ساتھ 20 فیصد تک شراکت داری کی منظوری دی

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے اندازے کے مطابق اس میں تقریبا 40 ارب روپے تک کی سرمایہ کاری کرنی پڑیگی جس سے ایک مختاط اندازے کے مطابق جب پیداور شروع ہوگی تو تقریبا صوبے کو 7 سے13 ارب روپے تک کی سالانہ محصولات کی مد میں حاصل ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ دار افراد کا تعین کریں اور ذمہ دار افسران و عملے کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ نے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ ماہانہ اپنے محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس بلایا کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ خود تمام محکموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کریں گے اور کسی کے ساتھ کسی قسم کی بھی رعایت نہیں برتی جائیگی.

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کے احکامات پرمصنوعی قلت پیدا کرنے اور سرکاری نرخ سے زیادہ پر پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں،گزشتہ روز 330 پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں کی گئیں، 140 پٹرول پمپس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگز جاری کی گئیں،53 پٹرول پمپس پر ایک لاکھ 93ہزار540 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،تین پٹرول پمپ مالکان گرفتار کئے گئے ہیں۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ اسی طرح حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی کاروائیاں جاری ہیں،گزشتہ روز صوبہ بھر میں ٹوٹل 21ہزار818 کاروائیاں کی گئیں ہیں، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 5ہزار336 یونٹس/کاروباروں کو وارننگز جاری کی گئی ہیں،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 371 یونٹس سیل کئے گئے ہیں،صوبے بھر میں ایک ہزار 156 افراد/یونٹس پر 10لاکھ66ہزار450 روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں. اسی طرح 13 دنوں میں ٹوٹل 2لاکھ86ہزار375 کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ 73ہزار512 افراد کو وارننگز جاری کی گئیں ہیں۔45ہزار339 افراد پر کل 1کروڑ50لاکھ42ہزار630 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 5ہزار786 یونٹس/کاروبار کو سیل کردیئے گئے ہیں۔

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہیں،محمکہ زراعت، ریلیف، ایریگیشن، پاک آرمی اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں،15 جون تک54 ہزار 30 ایکڑ اراضی پر اسپرے مکمل ہو چکا ہے جبکہ 44 لاکھ 9 ہزار 632 ایکڑ اراضی پر سروے بھی کر لیا گیا ہے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے آپریشن میں 758 اہلکاروں پر مشتمل 80 ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔


مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفینگ میں اجمل وزیر نے کہا کہ محمکہ زراعت، ریلیف، ایریگیشن، پاک آرمی اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں،

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 15 جون تک54 ہزار 30 ایکڑ اراضی پر اسپرے مکمل ہو چکا ہے جبکہ 44 لاکھ 9 ہزار 632 ایکڑ اراضی پر سروے بھی کر لیا گیا ہے،

ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے آپریشن میں 758 اہلکاروں پر مشتمل 80 ٹیمیں مصروف عمل


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here