وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ 13 اگست 2020 بروز جمعرات پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان دن 3:00 بجے مذکورہ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کریں گے ۔
یہ اعلان اُنہوںنے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں سنیئر صحافیوں کے ساتھ ایک نشست کے دوران کیا۔
بی آر ٹی منصوبے کو پی ٹی آئی حکومت کا ایک فلیگ شپ منصوبہ اور پشاور کے شہریوں کیلئے ایک بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگرچہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی تاہم دیر آید درست آید کی مثال اس منصوبے کی تکمیل پشاور کے باسیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری اور صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔