آئی جی پی کا پولیس افسروں و جوانوں کو بہترین کارکردگی پر 10لاکھ روپے کا انعام۔

0
11

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں ضلع مردان ، ڈی آئی خان، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور ٹانک کے پولیس افسروں و جوانوں کو کورونا وائرس کے خلاف قرنطینہ سنٹروں، لاک ڈاﺅن اور حکومت کے احساس پروگرام کے تحت اور مختلف اوقات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین نمایاں فرائض کی ادائیگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

آئی جی پی نے ایمرجنسی صورتحال میں بہترین نمایاں ڈیوٹی انجام دینے والے صوبے کے 7اضلاع کے پولیس افسروں و جوانوں کو آج سنٹرل پولیس آفس پشاور بلایا جہاں ایک پُر وقار تقریب میں ان کو ایک ملین روپے کے نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہر مشکل گھڑی میں دلیری اور فرض شناسی کی ایک ایسی لازوال داستان رقم کی ہے۔ جس کی مثال کوئی پیش نہیں کرسکتا۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان سے کہا کہ پوری قوم کو آپ کی قربانیوں اور خدمات پر فخر ہے او اُن پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی یکسوئی اور مستعدی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومتی احکامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے پولیس بطور فرسٹ رسپارنڈراپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

حکومت کے ایس او پیز کے تحت صوبے کے مختلف حصوں میں قائم قرنطینہ سنٹروں پر پولیس جوانوں کی شفٹ وائز ڈیوٹیوں کے ساتھ ساتھ احساس پروگرام اور لاک ڈاﺅن حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز، ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن، کمانڈنٹ ایلیٹ فورس، ڈی آئی جی سپیشل برانچ ، چیف آف سٹاف برائے آئی جی پی اور ڈی آئی جی فنانس نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here